ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی اقلیتی مورچہ کاپوسٹروار،ایس پی۔کانگریس نشانے۔ پر کانگریس صدرسونیاگاندھی کوبھی نہیں بخشا،متنازع لیڈریوگی کوپیش کیاہیرو

بی جے پی اقلیتی مورچہ کاپوسٹروار،ایس پی۔کانگریس نشانے۔ پر کانگریس صدرسونیاگاندھی کوبھی نہیں بخشا،متنازع لیڈریوگی کوپیش کیاہیرو

Wed, 22 Feb 2017 11:00:00  SO Admin   S.O. News Service

گورکھپور، 21فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اقلیتی سیل نے منگل کو ایک بار پھر پوسٹر وار کے کر ایس پی کانگریس پرنشانہ لگایا ہے۔یوگی پھر ایک بار ہیرو کے کردار میں ہے توایس پی کانگریس اتحاد کو رنگا-بلا کا جوڑی بتایاگیا ہے۔پوسٹرمیں ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کوانقلابی ہیرو بتاتے ہوئے یوپی فتح کرنے والاہیروبتایاگیاہے۔اتنا ہی نہیں کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے اکھلیش کی تصویرکے پاس کانگریس ایس پی کی جوڑی رنگا-بلا کی جوڑی لکھ کرمذاق اڑایاگیاہے۔بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ڈمپل یادواورپرینکاگاندھی کوبھی نہیں بخشاہے۔ان تصاویر کے پاس’’ میرٹھ، متھرا اور کیرانہ مانگ رہاحساب،پانچ سال فسادات کے نام‘‘لکھ کریوپی میں ہوئے واقعات کی پرانی یادیں تازہ کی ہیں۔کانگریس صدرسونیاگاندھی پربھی طنزہے۔سونیاکی تصویرکی طرف اشارہ کرتے ہوئے ’’چورچورموسیرے بھائی،یہ ہے ان کی مائی‘‘،لکھنے سے بھی اقلیتی مورچہ نہیں ہچکچاہے۔بتا دیں کہ یہ کوئی پہلاموقع نہیں ہے جب بی جے پی اقلیتی مورچہ نے اس طرح کا متنازعہ پوسٹر جاری کیا ہو۔اس سے پہلے بھی ایسے پوسٹر جاری ہوتے رہے ہیں۔


Share: